۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آہت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان

حوزہ/ مرجع عالیقدر نے فرمایا کہ یہ دفتر تمام شیعوں کا ہے اور ان کی ہر ممکنہ خدمت ہمارے لئے شرف ہے حتی المقدور مومنین کی خدمت اپنے لئے شرف سمجھتے ہوئے ان شاء اللہ کرتے رہینگے، ہندوستان سے عراق مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی زیارتوں پر مومنین کے نہ آپانے کے پس منظر میں انہوں نے فرمایا کہ ہم حتی المقدور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ دیگر ممالک کی طرح ہندوستان سے بھی زائرین با آسانی زیارت کو آسکیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا مرزا محمد یعسوب عباس صاحب کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی زیارتیں مقبول بارگاہ ایزدی ہوں کے لئے دعائیں فرمائیں ۔

مرجع عالیقدر نے ان سے فرمایا کہ یہ دفتر تمام شیعوں کا ہے اور ان کی ہر ممکنہ خدمت ہمارے لئے شرف ہے حتی المقدور مومنین کی خدمت اپنے لئے شرف سمجھتے ہوئے ان شاء اللہ کرتے رہینگے، ہندوستان سے عراق مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی زیارتوں پر مومنین کے نہ آپانے کے پس منظر میں انہوں نے فرمایا کہ ہم حتی المقدور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ دیگر ممالک کی طرح ہندوستان سے بھی زائرین با آسانی زیارت کو آسکیں ۔

موصوف نے مرجع عالی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی سے بھی ملاقات کی اور ہندوستان میں مومنین کے حالات خصوصا زائرین کی خدمت کے امور زیر گفتگو آئے۔ انہوں نے فرمایا کہ مرجع عالی قدر کے حکم سے میں شروع سے زائرین کے معاملات کو دیکھ رہا ہوں اور اپنی جانب سے پوری کوشش ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے زائرین کو کسی دقت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے خاص کر ہندوستان سے زائرین کے نہ آپانے کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوششیں کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ امید کرتے ہیں کہ دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان سے بھی زائرین مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات کی زیارت کو آسکیں گے ۔

اپنی جانب سے موصوف مہمان نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف اور انکے فرزند کا انکی نصیحتوں، قیمتی وقت دینے اور حسنِ استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .